مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے علاقہ رداع میں انصار اللہ اور القاعدہ کے درمیان لڑائی کے دوران القاعدہ کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس لڑائي میں دو سعودی دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک حوثی نے کہا ہے کہ القاعدہ علاقہ میں غیر علاقائي طاقتوں کے مفاد کے کے لئے سرگرم ہے اور اس کے دہشت گرد عناصر دوسرے ممالک سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ یمن میں جاری اتحاد کو اختلاف میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل انصار اللہ نے دفاع لڑائی میں صوبہ البیضاء میں القاعدہ کے مرکزکو تباہ کردیا تھا ۔
مہر نیوز/25 اکتوبر/ 2014 ء :یمن میں انصار اللہ اور القاعدہ کے درمیان لڑائی کے دوران القاعدہ کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1842957
آپ کا تبصرہ