مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فضائی بمباری کے بعد صہیونی افواج نے غزہ پر زمینی حملے بھی شروع کردیے ہیں۔ شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 260 ہوگئی۔ صیہونی فوج علی الصبح بھاری ٹینکوں کی مدد سے سرحد عبور کرتے ہوئے غزہ میں داخل ہوگئی اور شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کو متنبہ کیا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں صیہونی فوج کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے دوران 260 افراد شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ اور اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
مہر نیوز/18 جولائی / 2014 ء : فضائی بمباری کے بعد صہیونی افواج نے غزہ پر زمینی حملے بھی شروع کردیے ہیں۔ شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 260 ہوگئی۔
News ID 1838391
آپ کا تبصرہ