مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیجنگ میں چین اور امریکہکے درمیان ،اسٹریٹیجک اينڈ اکنامک ڈائيلاگ کے موضوع پر چھٹے سالانہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں سالانہ مذاکرات ميں امريکی وفد کی سربراہی وزير خارجہ جان کيری کر رہے ہيں ۔ چینی صدر نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکہ درمیان محاذ آرائی سے تباہی ہو گی۔ فتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چين کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان محاذ آرائی ایک تباہی ہو گی، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ چینی صدر نے کہا کہ وسيع تر ین بحرالکاہل ميں اتنی گنجائش ہے کہ امریکہ اور چين، دونوں کے ليے جگہ بن سکے۔ مذاکرات ميں امريکی وزير خارجہ جان کيری نے کہا کہ امريکہ چين کی راہ ميں رکاوٹيں نہيں ڈالنا چاہتا اور اختلافات کے باوجود دونوں ممالک يکساں مؤقف تلاش کرنے کی صلاحيت رکھتے ہيں۔
مہر نیوز/9 جولائی / 2014 ء : بیجنگ میں چین اور امریکہکے درمیان ،اسٹریٹیجک اينڈ اکنامک ڈائيلاگ کے موضوع پر چھٹے سالانہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں سالانہ مذاکرات ميں امريکی وفد کی سربراہی وزير خارجہ جان کيری کر رہے ہيں ۔
News ID 1838138
آپ کا تبصرہ