مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پاک فوج کی تازہ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے تحصیل میر علی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ واضخ رہے کہ پاکستان فوج کی کارروائی میں اب تک سیکڑوں طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں لیکن ہلاک شدگان میں کوئي اہم طالبان کامنڈر موجود نہیں ہے۔
مہر نیوز/ 29 جون / 2014 ء : پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1837723
آپ کا تبصرہ