مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ اور یورپی ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یوکرائن کے بحران کو کم کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں اور روس کے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کو روس کے خلاف اکسا رہا ہے اور اس سے امریکہ کو کچھ ملنے والا نہیں ، امریکہ روس کے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے ان ممالک کے اندر بحران پیدا کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ