12 مئی، 2014، 1:45 PM

شیخ یوسف قرضاوی

قرضاوی نے مصر کے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

قرضاوی نے مصر کے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مہر نیوز/ 12 مئی / 2014 ء : قطر کے مصری الاصل اہلسنت عالم شیخ یوسف قرضاوی نے مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے قرضاوی کی قطر میں موجودگی کی وجہ سے قطر کے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کافی کشیدہ چل رہے ہیں قرضاوی اخوان المسلمین کے حامی ہیں جبکہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے اخوان کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلمان علماء یونین کے سربراہ ، اخوان المسملین کے حامی اور قطر کے مصری الاصل اہلسنت عالم شیخ یوسف قرضاوی نے مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے قرضاوی کی قطر میں موجودگی کی وجہ سے قطر کے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کافی کشیدہ چل رہے ہیں قرضاوی اخوان المسلمین کے حامی ہیں جبکہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے اخوان کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا ہے۔ قرضاوی کے اخوان المسلمین کے اہم مبلغین میں شامل ہیں قرضاوی نے مصر میں صدارتی انتخابات کے بارے میں فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ قرضاوی نے کہا کہ مصری انتخابات میں عبدالفتاح السیسی کی کامیابی یقینی ہے قرضاوی نے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی بھی کھوکھلی توقع کا اظہار کیا۔مصر میں صدراتی انتخابات رواں ماہ کی 26 اور 27 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔

News ID 1835948

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha