28 اپریل، 2014، 1:32 PM

امریکہ

امریکہ میں طوفان سے 7 افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان سے 7 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 28 اپریل / 2014 ء : امریکہ کی وسط اور جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسط اور جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔سیکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا،ہزاروں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔ریاست آرکنساس کا قصبہ ولونیا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، طوفان کے باعث 20 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں،شہر میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

News ID 1835511

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha