18 اپریل، 2014، 7:18 PM

اسامہ بن لادن

اسلام آباد میں اسامہ بن لادن کے نام سے کتابخانہ کا افتتاح/کتابخانہ لال مسجد سے وابستہ

اسلام آباد میں اسامہ بن لادن کے نام سے کتابخانہ کا افتتاح/کتابخانہ لال مسجد سے وابستہ

مہر نیوز/ 18 اپریل / 2014 ء :پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سلفی وہابی مدرسہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سابق رہنمااسامہ بن لادن کے نام پر کتابخانہ کا افتتاح کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سلفی وہابی مدرسہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے نام پر کتابخانہ کا افتتاح کیا ہے۔ لال مسجد سے وابستہ سلفی وہابی مدرسہ نے کتابخآنہ کا نام اسامہ بن لادن رکھا ہے اس سے قبل ایسی رپورٹیں تھیں کہ لال مسجد کا القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے گہرا رابطہ تھا اور اسی وجہ سے پاکستانی سکیورٹی دستوں نے 2007 میں اس مسجد میں کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اسامہ بن لادن کو امریکی کمانڈو نے2011 میں پاکستان کے علاقہ ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا تھا۔ لال مسجد سے وابستہ کتابخآنہ میں لگے بینروں اور تصاویر میں اسامہ بن لادن کو شہید قراردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ نواز شریف حکومت کے دور میں القاعدہ اور طالبان نیٹ ورک پاکستان میں پھر مضبوط ہورہا ہے۔

News ID 1835222

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha