13 اپریل، 2014، 3:54 PM

چلی

چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک 500مکانات تباہ

چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک 500مکانات تباہ

مہر نیوز/ 13 اپریل / 2014 ء :چلی کے پورٹ سٹی والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ 500 سے زائد مکانات خاکستر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی کے پورٹ سٹی والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ہزاروں  افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ 500 سے زائد مکانات خاکستر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، آگ کے نتیجے میں 500 سے زائد مکانات جل کر راکھ بن گئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، متاثرہ علاقے سے 3000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منقتل کر دیا گیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی وجہ سے والپرائسو کے قریبی علاقوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جب کہ چلی کی صدر نے جنگل میں لگنے والی سے متاثر علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔7 صوبوں کے 5سو فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ ہزارقیدیوں کو جیل سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News ID 1835058

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha