مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 5 ریاستوں میں الیکشن ہوگا،ان میں میگھالے، ناگالینڈ ،اروناچل پردیش، منی پور، اور مزورام کی ریاستیں شامل ہیں۔ 10 اپریل کو ہونے والے تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کے 92 حلقوں کے عوام پولنگ میں حصہ لیں گے،ان ریاستوں میں ہریانہ، جموں و کشمیر، کیرالا، مہاراشٹر، جھاڑ کھنڈ، انڈیمان اور نکوبار جزائر، بہار، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، اترپردیش، چھتیس گڑھ، چندی گڑھ اور دہلی شامل ہیں ، 12 مئی تک جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔ موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہورہی ہے۔ ہندوستان کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک ہونے والی ووٹنگ میں لوک سبھاکی 543 نشستوں کے لیے81کروڑ 40 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،جن کیلئے 9 لاکھ 30 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے،انتخابات میں اس بار وزیراعظم کے لیے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بی جے پی کے انتہا پسندرہنما نریندر مودی اہم امیدوار ہیں ۔
ہندوستان
ہندوستان میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 5 ریاستوں میں الیکشن ہوگا
مہر نیوز/ 8 اپریل / 2014 ء :ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 5 ریاستوں میں الیکشن ہوگا،ان میں میگھالے، ناگالینڈ ،اروناچل پردیش، منی پور، اور مزورام کی ریاستیں شامل ہیں۔
News ID 1834901
آپ کا تبصرہ