مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کوفرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے۔ملک بچانے کے لیے تمام دوستوں سے بات کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر آصف علی زرداری کا گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ35سال میں آج پہلی دفعہ وقت تبدیل کیا گیا جو بھٹو کے نواسے کی ہمت تھی، اس وقت اسلامی دنیا ایک کٹھن موڑ پر کھڑی ہے، مسلمان دنیا پر مصیبت آئی تو پاکستان نے مشکل کا مقابلہ کیا لیکن اس مشکل میں خود کو نہیں ڈالا، آج ایسے ہی حالات ہمارے خطے میں چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر ایک بڑا قرض بھی ہے اور امتحان بھی، اس وقت سمجھ نہیں آرہاکہ دنیا کس طرف چل نکلی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھنی ہے، ہمیں مسائل سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے، یہ ہمارے ساتھ ہیں۔ شہید ذولفقار علی بھوٹ و شہید بےنظیر بھٹو اور دیگر شہداء ہمارے ساتھ ہیں۔
مہر نیوز/ 4 اپریل / 2014 ء :پاکستان کےسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کوفرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے۔
News ID 1834785
آپ کا تبصرہ