مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل میں امریکہ نوازعرب حکمرانوں کے درمیان شدید اختلافات کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کے ساتھ گروہی ملاقات کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ آئندہ ہفتہ سعودی عرب سے اپنے دورے کا آغاز کررہے ہیں وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی عرب حکمرانوں کے ساتھ گروہی ملاقات کا پروگرام تھا جسے عرب حکمرانوں کے درمیان شدید اختلافات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اب صدر اوبامہ عرب حکمرانوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ خلیج فارس کے عرب حکمراں علاقہ میں امریکی ایجنٹ اور اس کےاتحادی ممالک ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق قطر ، سعودی عرب ، بحرین اور امارات کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، قطر مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردے رہے ہیں۔ سعودی عرب نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی میں اہم کردار ادا کیاتھا سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی کی بنا پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
مہر نیوز/ 22 مارچ / 2014 ء :خلیج فارس تعاون کونسل میں امریکہ نوازعرب حکمرانوں کے درمیان شدید اختلافات کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کے ساتھ گروہی ملاقات کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1834416
آپ کا تبصرہ