مہر خبررساں ایجنسی نے ساناکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شام کےنمائندے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کےہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے شامی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کاارتکاب کیا ہے سعودی وہابی دہشت گردوں نے بچوں اور عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا۔گذشتہ دہائیوں میں شام انسانی حقوق، خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم اور مقتدر ملک بن گیا تھا لیکن دہشت گردوں نے سعودی عرب، قطر، اسرائيل ، ترکی اور امریکہ کےتعاون سے شام کے عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ۔ ان میں سے بعض ممالک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگيا ہے اور اب وہ خود دہشت گردوں کے خلاف سنگین قوانین بنا رہے ہیں لیکن شام کے خلاف سعودی عرب نے بڑا پست ، غیر انسانی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کردار ادا کیا، جسے شامی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عربنہ صرف شام میں بلکہ عراق، افغانستان اور پاکستان میں بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے سعودی عرب کا مقتدر وہابی ملاؤں کے سر پر ہاتھ جبکہ امریکہ کا خود سعودی عرب کے سر پر ہاتھ ہے، سعودی عرب خطے میں امریکی پالیسی پر گامزن ہے۔
مہر نیوز/ 8 مارچ / 2014 ء : اقوام متحدہ میں شام کےنمائندے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کےہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے شامی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کاارتکاب کیا ہے سعودی وہابی دہشت گردوں نے بچوں اور عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا۔
News ID 1834008
آپ کا تبصرہ