مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے نائب وزير خارجہ خالد جار اللہ نے گلف نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے روابط کشیدہ ہونے کے باوجود کویت اور ایران کے روابط میں روزبروزفروغ ہورہا ہے اور اس وقت دونوں ممالک کے باہمی روابط اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کویت کے نائب وزير خارجہ کویت میں ایران کے سفارتخانہ میں حاضر ہوئے اور ایران کے ساتھ کویت کے بڑھتے ہوئے روابط پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ کویت کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ کویت کے امیر بہت جلد تہران کا دورہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ