12 جنوری، 2014، 6:13 PM

امریکہ کے دریائے ایلک میں 5 ہزار گیلن مہلک کیمیائی مواد گرگیا

امریکہ کے دریائے ایلک میں 5 ہزار گیلن مہلک کیمیائی مواد گرگیا

مہر نیوز/12 جنوری /2014ء: امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہوگیاہے۔ ورجینیا کے گورنر کے مطابق ریاستی دارالحکومت چارلزٹون کے قریب دریائے ایلک میں 2روز پہلے تقریباً 5ہزار گیلن مہلک صنعتی کیمیکل شامل ہوگیا۔ تاہم اب پانی میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کیمیکل ایک کمپنی کے ٹینک سے خارج ہوکر دریا میں آیا۔ واقعے کے بعد مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ علاقے میں اسکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے اور تقریباً 3لاکھ افراد نلکوں کے پانی سے محروم ہیں۔

News ID 1832200

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha