مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس، جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی شریعت کورٹ کے ججوں کے علاوہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی 6 ماہ اور 14 دن تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے اس کے بعد جسٹس ناصر الملک 13 ماہ کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور جسٹس ناصرالملک کے ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ مختصر مدت کے لئے جیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مہر نیوز/12 دسمبر /2013ء: پاکستان کی سپریم کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس، جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
News ID 1831229
آپ کا تبصرہ