26 ستمبر، 2013، 4:49 PM

شام

شام میں 83 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں

شام میں 83 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں

مہر نیوز/ 26 ستمبر/2013ء: برطانیہ کے ایک تحقیقاتی ادارے آئی ایچ ایس گینز کے تحقیقی نتائج کے مطابق شام کی لڑائی میں 83 ممالک کے دہشت گرد حصہ لے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے ایک تحقیقاتی ادارے آئی ایچ ایس گینز کے تحقیقی نتائج کے مطابق شام کی لڑائی میں 83 ممالک کے دہشت گرد حصہ لے رہے ہیں۔

برطانوی ادارے کی تحقیق کے مطابق شامی فوج کے ساتھ لڑنے والے دہشت گردوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے یہ دہشت گرد 83 ممالک سے  تعلق رکھتے ہیں جیبوتی کے علاوہ تمام عرب ممالک کے دہشت گرد شام میں موجود ہیں۔ ادارےکے ماہرین کے مطابق 10 ہزار دہشت گرد القاعدہ سے وابستہ ہیں جبکہ 30 سے 35 ہزار دہشت گرد مختلف انتہا پسند تنظیموں سے منسلک ہیں برطانوی ادارے کے مطابق اس ادارے کےماہرین کی تحقیقات دہشت گردوں کے ساتھ گفتگو پر مشتمل اور مستند ہیں۔

News ID 1828387

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha