مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق معائنہ کاروں کی رپورٹ آج سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس پرسیکریٹری جنرل بان کی مون سلامتی کونسل کوبریفنگ دیں گے۔ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے دمشق کے نواح میں متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی تاہم ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوگا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ رپورٹ میں دہشت گردوں جنگی جرائم میں ملوث قراردیا گیا تھا ۔
بان کی مون
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹ آج سلامتی کونسل میں پیش کی جائےگی
مہر نیوز/ 16 ستمبر/2013ء: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق معائنہ کاروں کی رپورٹ آج سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔
News ID 1827894
آپ کا تبصرہ