مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکہ کی کوئی بھی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ثابت ہوگی اور اس سے دہشت گردی کی ایک نئی لہربھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔روسی صدر کے مطابق اس بات پر یقین کرنے کی بہت ساری وجوہات موجود ہیں کہ شام میں ہونے والا موجودہ کیمیائی حملہ شامی حکومت نے نہیں بلکہ امریکہ اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں نے کیا تھا۔ امریکہ کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی کنٹرول میں دینے کا روسی منصوبہ تسلیم کرلینا چاہیے۔ پوٹین کے مطابق اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکہ کی کوئی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ہوگی۔ اس سے دہشت گردی کی ایک لہربھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکہ کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے ہونے والے جانی نقصان سے یہ تنازع شام کی سرحدوں سے باہر بھی نکل سکتا ہے۔ روسی صدر کے مطابق امریکہ کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں اور وہ صرف فضول شور مچا رہا ہےجبکہ امریکہ خود شام میں سرگرم دہشت گردوں کو مہلک اور تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
مہر نیوز/ 12 ستمبر/2013ء: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکہ کی کوئی بھی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ثابت ہوگی اور اس سے دہشت گردی کی ایک نئی لہربھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
News ID 1827738
آپ کا تبصرہ