مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نےکمپیوٹرز سے خفیہ معلومات چوری ہونے کے خوف کے پیش نظر کمپیوٹرز سے دستاویزات تیار کرنے کیلیے ٹائپ رائٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وکی لیکس کے انکشافات اور امریکی جاسوسی کا بھانڈا پھوڑنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے دنیا میں جو تہلکہ مچایا اس کی ایک مثال روس میں سامنے آئی ہے، جہاں جدید کمپیوٹرز کو چھوڑ کر ماضی میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹرز کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی تیاری کے لیے کمپیوٹر غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے الیکٹرک ٹائپ رائٹرز خریدے جارہے ہیں ، جو نہ صرف نیٹ ورک سے جدا ہوتے ہیں بلکہ ان کا انداز تحریر منفرد ہونے کی وجہ سے تحریر کیلیے استعمال کی جانے والی مشین کا پتہ بھی لگایا جاسکتاہے، امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکہ میں فون ٹیپنگ اور یورپ سمیت کئی ممالک کے خفیہ رابطوں کی نگرانی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد عالمی سطح پر امریکہ کی سرزنش کا سلسلہ جاری ہے۔
مہر نیوز/12جولائی/2013ء: روس نےکمپیوٹرز سے خفیہ معلومات چوری ہونے کے خوف کے پیش نظر کمپیوٹرز سے دستاویزات تیار کرنے کیلیے ٹائپ رائٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
News ID 1824828
آپ کا تبصرہ