8 جون، 2013، 7:08 PM

جنوبی افریقہ

نیلسن مینڈیلا ایک بار پھرہسپتال میں داخل

نیلسن مینڈیلا ایک بار پھرہسپتال میں داخل

مہر نیوز/8 جون /2013ء:جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی حالت سنگین لیکن مستحکم ہے۔مینڈیلاکی عمر94 برس ہے اور وہ خاصے عرصے سے بیمار ہیں۔ ہفتے کی رات کو ان کی حالت بگڑ گئی اور انھیں پریٹوریا کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ گذشتہ دو برسوں میں مینڈیلا پانچ بار ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ اپریل میں انھیں نمونیا کی وجہ سے دس دن ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

نیلسن مینڈیلا نسلی امتیاز کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے، اور انھیں بابائے جمہوری جنوبی افریقہ کہا جاتا ہے۔

News ID 1823126

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha