28 مئی، 2013، 2:58 PM

روس

روس کا شام کے ساتھ ایس 300 دفاعی میزائل کی قرارداد پر عمل کرنےکااعلان

روس کا شام کے ساتھ ایس 300 دفاعی میزائل کی قرارداد پر عمل کرنےکااعلان

مہر نیوز/28 مئی /2013ء:نیٹو میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ روس شام کے ساتھ دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 کے معاہدے پر عمل درآمد کرےگا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  نیٹو میں روس کے نمائندے دیمیتری راگوزین نے کہا ہے کہ روس شام کے ساتھ دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 کے معاہدے پر عمل درآمد کرےگا۔ رپورٹ کے مطابق روس نے کہا ہے کہ روس شام کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایس 300 میزائل شام کو فراہم کرےگا۔ واضح رہ ےکہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد روس نے بھی ایس  300 کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے اس سے قبل امریکہ کے وزیر خارجہ اور اسرائیل کے وزير اعظم نے روس کو یہ قرارداد منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔

News ID 1822587

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha