مہر خـررساں ایجنسی نے صہیونی اخـار جروزالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نتین یاہو نے ماسکو میں شام اور ایران کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیرپوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اسرائيل وزير اعظم نے پوتین سے ملاقات کرنے سے قبل کہا تھا کہ مشرق وسطی کے حالات میں عدم ثبات اور بحران پایا جاتا ہے۔ اسرائيلی وزير اعظم اس ملاقات میں روسی صدر سے شام اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خيال کرےگا۔ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزير اعظم روس کے صدر کو منع کریں گے کہ روس شام کو ایس 300 میزائل فراہم نہ کرے کیونکہ اس سے علاقہ میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
آپ کا تبصرہ