8 مارچ، 2013، 12:01 PM

شمالی کوریا

سکیورٹی کونسل کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

سکیورٹی کونسل کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

مہرنیوز۔ 8 مارچ/ 2013ء: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ پابندیاں پچھلے ماہ کیے گئے ایٹمی تجربے کے جواب میں لگائی جارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ پابندیاں پچھلے ماہ کیے گئے ایٹمی تجربے کے جواب میں لگائی جارہی ہیں۔ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کے سفارت کاروں، رقم کی ٹرانسفر اور بعض اشیا تک رسائی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے تین افراد اور فوج سے تعلق رکھنے والی دو کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے اور سفر پر پابندی بھی عائد کی ہے۔سکیورٹی کونسل نے قرارداد 2094 کو متفقہ طور پر منظور کیا جس کے تحت شمالی کوریا پر چوتھی بار پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا پہلے دو ہزار چھ اور نو میں جوہری تجربے کر چکا ہے اور حال ہی میں اس نے ایک اور تجربہ کرنے کی بات کی تھی۔

News ID 1818438

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha