10 فروری، 2013، 11:43 AM

اسلامی جمہوریہ ایران

ایران میں انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ عزت و احترام سے منائی جارہی ہے

ایران میں انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ عزت و احترام سے منائی جارہی ہے

مہرنیوز- 10 فروری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج انقلاب اسلامی کی 34 ویں سالگرہ عزت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے پورے ملک میں عظیم اور با عظمت ریلیاں نکالی جارہی ہیں تہران کی عظیم ریلی سے صدر احمدی نژاد خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج  22بہمن اورانقلاب اسلامی کی 34 ویں سالگرہ عزت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے پورے ملک میں عظیم اور با عظمت ریلیاں نکالی جارہی ہیں تہران کی عظیم ریلی سے صدر احمدی نژاد خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ایرانی عوام اپنے باہمی اتحاد و یکہتی کا عظیم مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ایرانی قوم نے گذشتہ 34 برس میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کرتے ہوئے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں  کو ناکام بنادیا ہے۔ ایران اس وقت انقلاب اسلامی کی برکت سے ہر شعبہ میں خودکفیل ہوگیا ہے ایرانی سائنسدانوں نےحال ہی میں زندہ موجود کو فضا میں بھیج کر اسے زندہ زمین پر لانے میں شاندار  کامیابی حاصل کی ہے۔

News ID 1813311

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha