2 جنوری، 2013، 11:49 AM

ہندوستان

ہندوستان میں سردی سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں سردی سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک

مہر نیوز/2 جنوری/ 2013ء: ہندوستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،سردی سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،سردی سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اتر پردیش میں سردی سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شدید دھند کے باعث کئی پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ ٹرین سروس اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

 

News ID 1782193

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha