8 نومبر، 2012، 12:40 PM

ہیلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ،نئی کابینہ شامل نہیں ہوں گی

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ،نئی کابینہ شامل نہیں ہوں گی

مہر نیوز/ 8نومبر/ 2012ء: امریکہ کی موجودہ وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ کا عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صدر اوبامہ کے حلف اٹھانے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی موجودہ وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ کا عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صدر اوبامہ کے حلف اٹھانے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک  اوبامہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی نئي کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ صدر اوبامہ کی حلف برداری پر نہیں تو اس کے فوراً بعد وہ وزیر خارجہ کا عہدہ چھوڑ دیں گی۔ ایک اور امریکی اخبار کے مطابق ہلیری کلنٹن کی دست برداری کی صورت میں سینیٹر جان کیری وزیر خارجہ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

News ID 1738710

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha