19 اگست، 2012، 11:40 AM

عید فطر

آج ایران ،سعودي عرب ، خليجي ممالک، امريکہ اور يورپ ميں عيد الفطر

آج ایران ،سعودي عرب ، خليجي ممالک، امريکہ اور يورپ ميں عيد الفطر

مہر نیوز/19 اگست 2012: اسلامی جمہوریہ ایران ،سعودي عرب ، خليجي ممالک، امريکہ اور يورپ ميں مسلمان آج عيد الفطر منارہے ہيں.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ،سعودي عرب ، خليجي ممالک، امريکہ اور يورپ ميں مسلمان آج عيد الفطر منارہے ہيں.تہران یونیورسٹی ميں نماز عيد فطرکا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جہاں لاکھوں افراد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نمازعید فطر اداکي. سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت سميت خليجي ممالک اور برطانيہ سميت يورپي ملکوں ميں بھي آج عيد کي خوشياں منائي جا رہي ہيں.فلپائن ، انڈونيشيا ، ملائيشيا ، ليبيا اور مصر ميں بھي نماز عيد کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ، جن ميں مسلم امہ کي بھلائي کے لئے خصوصي دعائيں کي گئيں ، امريکہ ، کينيڈا، نيوزي لينڈ اور جنوبي افريقہ ميں بھي آج عيد الفطر منائي جارہي ہے. ہندوستان، پاکستان اوربنگلاديش ميں شوال کا چاند نظر نہيں آيا لہذا ان ممالک ميں عيد الفطر کل ہوگي.

News ID 1676495

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha