مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ نے وزیر اعظم کے نام ایک خط میں ہندوستانی فوج کو ہتھیاروں کی کمی پر سخت تشویش کا اظءار کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے راجیہ سبھا میں قبول کیا ہے کہ فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ایک خط لکھا تھا لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے خط کے عام ہوجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اخبار میں شائع خبروں کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے وزیر اعظم کے نام مبینہ خط میں لکھا تھا کہ تقریباً پورا کا پورا جنگی ٹینکوں کا بیڑا ’انتہائی اہم اسلحہ جات سے اس قدر خالی ہے کہ اس سے دشمن کو شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق فوجی سربراہ نے لکھا ہے کہ فضائی دفاع ستانوے فی صد تک ناکارہ ہے اور بری فوج جوانوں اور اسلحوں کی کمی کا شکار ہے۔خط کے عام ہوجانے پر وزیر دفاع نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں مناسب کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ہندوستانی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ہندوستان کی بری فوج کے سربراہ وی کے سنگھ نے وزیر اعظم کے نام لکھے مبینہ خط میں ہندوستانی فوج کے پاس اسلحہ اور بارود کی کمی کا ذکر کیا تھا جس کے بعد اس معاملے کو ایوان بالا میں اٹھایا گیا۔
مہر نیوز- 28 مارچ 2012ء: ہندوستانی فوج کے سربراہ نے وزیر اعظم کے نام ایک خط میں ہندوستانی فوج کو ہتھیاروں کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1565544
آپ کا تبصرہ