28 مارچ، 2012، 5:00 PM

انڈونيشيا ميں پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے خلاف احتجاج

انڈونيشيا ميں پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے خلاف احتجاج

مہر نیوز- 28 مارچ 2012ء: انڈونيشيا ميں پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے خلاف ہزاروں لوگ احتجاج کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ انڈونيشيا ميں پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے خلاف ہزاروں لوگ احتجاج کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے ہیں.انڈونیشیا کے کئي شہروں ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے.انڈونيشيا کے مختلف شہروں ميں پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے خلاف ريلياں نکالي گئيں تاہم دارالحکومت جکارتا ميں مظاہرين مشتعل ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچايا اور پوليس پر پتھراؤ بھي کيا جس پر پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپيں شروع ہوگئيں.پوليس نے انھيں منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس کا استعمال کيا.جھڑپ ميں کئي افراد زخمي ہوئے جن ميں پوليس اہل کار بھي شامل ہيں.

News ID 1565492

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha