مہر خبـررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر کل رات اپنے خطاب میں حزب اللہ کے ہتھیار زمین پر نہ رکھنے اور عماد مغنیہ کا شرافتمندانہ انتقال لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، اسرائيل بعض عرب ممالک اور القاعدہ ایک نامبارک اتحاد میں شامل ہوگئے ہیں جو شام کی حکومت کو سرنگوں کرنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ 60 برسوں میں بعض عرب حکومتوں نے امریکہ اور اسرائيل کے ساتھ ملکر ہمشہ فلسطین کے خلاف سازش کی ہے اور یہ عرب حکومتیں ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کی غلام اور ان کی پیرو کار رہی ہیں اور اب بھی ان کے پیچھے چل رہی ہیں۔ انھوں نے مصری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مصر میں کوئی بحران پیدا ہو تو یاد رکھئے گا کہ اس میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ مصر میں عوامی حکومت کے خواہاں نہیں ہیں اور وہ مصری عوام کے انقلاب کو شکست سے دوچار کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب اور قطر امریکہ کا بھر پور تعاون کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب عوام کو امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکام کے فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے پاس بعض شناختہ شدہ ہتھیار ہیں اور بعض ہتھیار ایسے ہیں جن کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے اور حزب اللہ اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھےگا۔
سید حسن نصراللہ نے ہندوستان اورجارجيا ميں اسرائيلي سفارتخانوں پر حملوں ميں ملوث ہونے کےالزام کو بے بنياد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اپنے عظيم کمانڈر شہید عماد مغنیہ کا انتقام ہم شرافتمندانہ طور پر لیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کی عوامی حکومت کو گرانے کے لئے امریکہ ، اسرائيل ، بعض عرب ممالک اور القاعدہ ایک نامبارک اتحاد میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ شام میں ایسی حکومت لانے کی کوشش کررہےہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرلے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائيل اور عرب ممالک، شام میں اصلاحات کے مخالف ہیں وہ شام کی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں جبکہ شام کی حکومت ملک میں بنیادی اصلاحات انجام دے رہی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد ہرگز امریکہ اور اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے غیر منطقی مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ ، اسرائيل اور بعض عرب ممالک شام میں القاعدہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں انھوں نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام ملکر مغربی اور عربی سازش کو ناکام بنادیں گے۔
آپ کا تبصرہ