28 جنوری، 2012، 8:43 PM

بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ کی حمایت کرنے پر اوبامہ کو خبـردار کیا ہے

بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ کی حمایت کرنے پر اوبامہ کو خبـردار کیا ہے

مہر نیوز-28 جنوری 2012ء: بحرین میں 14 فروری اتحاد نےایک بیان میں امریکہ کی طرف سے بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے سنگین جرائم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر باراک اوبامہ کو خـبردار کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العوامیہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں 14 فروری اتحاد نےایک بیان میں امریکہ کی طرف سے بحرین میں  آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے سنگین جرائم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر باراک اوبامہ کو خـبردار کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی غیر قانونی حکومت بحرینی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کے بحرینی عوام پر سنگین اور ہولناک جرائم میں امریکہ اور برطانیہ برابر کے شریک ہیں اور آل خلیفہ اور آل سعود کے سنگین جرائم امریکی مرضی کے مطابق جاری ہیں۔ بیان میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آل خلیفہ کی منحوس حکومت کی حمایت ترک کردے ورنہ  اسے اس  کےسنگين نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی عوام کی جد و جہد جمہوریت ، آزادی و استقلال کے حصول  تک جاری رہےگی۔

News ID 1519308

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha