25 جنوری، 2012، 8:07 PM

مصر

التحریر میں اسرائيل کے خلاف نعرے // فوجی کونسل پر قافیہ حیات تنگ

التحریر میں اسرائيل کے خلاف نعرے // فوجی کونسل پر قافیہ حیات تنگ

مہر نیوز-25 جنوری 2012ء: مصری عوا م کے مختلف طبقات نے آج انقلاب مصر کی پہلی برسی کے موقع پر میدان التحریر پر اپنے عظيم اجتماع میں فوجی کونسل پر زوردیا کہ وہ اقتدار کو سول حکومت کے حوالے کردے مظاہرین نے اس موقع پراسرائيل کے خلاف بھی زبردست نعرے لگائے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری عوا م کے مختلف طبقات نے آج انقلاب مصر کی پہلی برسی کے موقع پر میدان التحریر پر اپنے عظيم اجتماع میں فوجی کونسل پر زوردیا کہ وہ اقتدار کو سول حکومت کے حوالے کردے مظاہرین نے اس موقع پراسرائيل کے خلاف بھی زبردست نعرے لگائے ۔مظاہرین  نےفوجی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اقتدار سے الگ ہوجائے ، مظاہرین  نےہاتھوں میں 25 جنوری کے شہداء کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں ۔

ادھر اخوان المسلمین کے رکن کمال ہلباوی نے تاکید کی ہے کہ لوگ اپنے انقلاب حفاظت اور اس کی نہائی کامیابی تک میدان میں موجود رہیں۔ اس اجتماع میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازي ہوئی اور مصری عوام نے مصری فرعون حسنی مبارک کو پھانسی دینے اور یمن کے صدر عبد اللہ صالح پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1517388

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha