27 دسمبر، 2011، 7:01 PM

سعودی عرب

سعودی عرب نے 7 شیعہ سیاسی رہنماؤں کو آزاد کردیا ہے

سعودی عرب نے 7 شیعہ سیاسی رہنماؤں کو آزاد کردیا ہے

مہر نیوز-27 دسمبر 2011ء: سعودی عرب کے حکام نے کل رات 7 شیعہ سیاسی رہنماؤں کو جیل سے آزاد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے کل رات 7 شیعہ سیاسی رہنماؤں کو جیل سے آزاد کردیا ہے۔ ان شیعہ سیاسی رہنماؤں کو حالیہ عوامی احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

زید الزاہر، احمد مشرف آل عبد اللہ ، ہاشم الحمزہ ، حسین الیوسف، عبد اللہ الفرج، سعید موسی سلیس اور یوسف اربح گذشتہ کئي مہینوں سے سعودی عرب کی جیل میں قید تھے ان پر پرامن مظآہروں میں شرکت کرنے کا الزام عائد کیا گيا تھا۔ سعودی سکیورٹی دستوں نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران 385 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے اور ابھی بھی سعودی جیل میں 60 سے  زائد افراد موجود ہیں مظاہرین میں متعدد جوان شہید بھی ہوچکے ہیں، عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب میں لوگ جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں آل سعود کے قوانین نافذ ہیں جن سے سعودی عوام تنگ آچکے ہیں۔

News ID 1495047

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha