مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ امریکی ایلچی بن کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اس نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی فوج سے شمسی ایئر بیس خالی کرانے کے فیصلے کو واپس لے لے ، لیکن پاکستانی صدر نے امارات کے وزیر خارجہ کی اس درخواست کو رد کردیا ہے خلیجی عرب ممالک علاقہ میں امریکی بالادستی قائم رکھنے کے حامی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدرآصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی در خواست کی ،تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدرزرداری نے شمسی ایئربیس خالی نہ کرانے کی درخواست منظور نہیں کی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ڈیڈ لائن میں توسیع کی بھی درخواست کی جس کے جواب میں صدرزرداری نے کہاایئربیس خالی کرانے کافیصلہ دفاعی کمیٹی نے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین میں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں اورخلیجی عرب ممالک عرب عوام کے قدرتی وسائل کو مغربی ممالک کے ہاتھوں تباہ کررہے ہیں اور وہ علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی بالا دستی کے لئے سرگرم عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ علاقائی عوام امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مصر تیونس اور لیبیا میں عوام کو وقتی طور پر کامیابی ملی ہے لیکن یمن ، بحرین اور سعودی عرب میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دن دور نہیں ہے جب علاقہ سے امریکی آلہ کار حکمرانوں کا خاتمہ ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں امریکہ اور نیٹو کے حملے میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے نیٹو کی سپلائی لائن بند کردی اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس کو فوری طور پر خالی کردے۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ امریکی ایلچی بن کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
مہر نیوز- 28 نومبر 2011ء: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ امریکی ایلچی بن کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اس نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی فوج سے شمسی ایئر بیس خالی کرانے کے فیصلے کو واپس لے لے ، لیکن پاکستانی صدر نے امارات کے وزیر خارجہ کی اس درخواست کو رد کردیا ہے خلیجی عرب ممالک علاقہ میں امریکی بالادستی قائم رکھنے کے حامی ہیں ۔
News ID 1472219
آپ کا تبصرہ