مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خود اقتدار سے الگ ہونے کے بجائے شام کے صدر بشار اسد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔ اردن کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ نے اپنے مغربی آقاؤں کو خزش کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں اردن کے بادشاہ نے ایسے وقت شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے جبکہ اردن میں بھی عوام اردن کے بادشاہ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور عبد اللہ دوم سے اردنی عوام اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر شام کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی اور امریکی و اسرائیلی عرب حکمارں خطے میں ذلیل و رسوا ہوجائیں گے۔
مہر نیوز- 14 نومبر 2011ء: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خود اقتدار سے الگ ہونے کے بجائے شام کے صدر بشار اسد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔
News ID 1460393
آپ کا تبصرہ