3 نومبر، 2011، 3:50 PM

لاریجانی، میرا کمار

ایران و ہند کے پارلیمانی سربراہان نے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

ایران و ہند کے پارلیمانی سربراہان نے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

مہر نیوز- 3 نومبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ہندوستان کی پارلیمنٹ کی سربراہ میرا کمار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ہندوستان کی پارلیمنٹ کی سربراہ میرا کمار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کی اسپیکر میرا کمار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک متمدن ملک ہے اور اس نے عالمی تمدن کو بانے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

 ایران کے اسپیکر علی لاریجانی  نے بھی ایران اور ہند کے درمیان دیرینہ روابط کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ایران باہمی تعاون کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر بھی اچھا اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں لاریجانی نے کہا کہ ایران اور ہند کے پارلیمانی روابط بہت ہی عمیق اور گہرے ہیں انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے اور اسے یہ مقابلہ جاری رکھنا چاہیے۔

News ID 1451484

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha