مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے غافل نہیں رہ سکتا، انھوں نےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بنیادی آئین کی روشنی میں انسانوں کی سعادت کواپنا نصب العین سمجھتا ہے۔ اور وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کئے بغیر دنیا کے ہر گوشہ میں حق پسندوں اور حق کے طرفداروں کی حمایت کرتا ہے فلسطینیوں کی حمایت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور تہران میں اسلامی بیداری کانفرنس اور فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد مظلوم قوموں کی حمایت پر استوار تھا انھوں نے کہا کہ سامراجی طقاتوں کے خلاف علاقائی قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور وہ علاقہ میں امریکہ اور اس کے حامیوں کو یکے بعد دیگرے گرا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن فلسطینی قوم اور علاقہ کی بیدار اقوام نے خيانتکارعرب حکمرانوں کو پہچان لیا ہے اور وہ ان کے خلاف بلند ہوگئی ہیں۔
آیت اللہ خاتمی
اسلامی جمہوریہ ایران انسانوں کی سعادت کواپنا نصب العین سمجھتی ہے
مہر نیوز- 7 اکتوبر2011ء: تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایران کے بنیادی آئین کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ ایران انسانوں کی سعادت کواپنا نصب العین سمجھتی ہے۔
News ID 1426597
آپ کا تبصرہ