5 اکتوبر، 2011، 12:14 AM

بحرین

منامہ میں عوامی طوفان// عوام کو کچلنے کی آل خلیفہ کی پالیسی ناکام

منامہ میں عوامی طوفان// عوام کو کچلنے کی آل خلیفہ کی پالیسی ناکام

مہر نیوز- 5 اکتوبر2011ء: بحرین میں انقلابیوں نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں آل خلیفہ کی امریکہ نواز حکومت کے خلاف عوام نے وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور عوام کو کچلنے کی آل خلیفہ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہےبحرینی حکومت سعودی سکیورٹی کی مدد سے بھی مظاہرین کو احتجاج سے نہیں روک سکی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انقلابیوں نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں آل خلیفہ کی امریکہ نواز حکومت کے خلاف عوام نے وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ہے اور عوام کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے بحرینی حکومت نےسعودی سکیورٹی کی مدد سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بحرینی اور سعودی سکیورٹی دستے عوام کے امڈتے ہوئے سیلاب کو روکنے میں ناکام ہوگئے۔ انسانی حقوق کے رکن عباس العمران نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے منامہ میں عوام کی عظیم حرکت کو عظیم طوفان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی اور سعودی سکیورٹی دستوں نے احتجاجی مقام تک پہنچنے سے پہلے دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور بحرینی عوام نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا انھوں نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لئے وسیع پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کررکھے تھے لیکن وہ اس میں ناکام ہوگئی  بحرینی عوام کے اس احتجاج کو طوفان منامہ کے نام سے موسم کیا گيا ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت ، بحرینی عوام کے قتل عام کے لئے  سعودی کرائے کے فوجیوں سے استفادہ کررہی ہے جس سے  بحرینی حکومت کی اپنے عوام کے ساتھ خیانت بالکل واضح ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت اور آزآدی اور آل خلیفہ کی جیل میں بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News ID 1424677

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha