12 اگست، 2011، 5:17 PM

امام جمعہ

برطانوی حکومت کے جرائم کی وجہ سے برطانیہ آگ کی لپیٹ میں

برطانوی حکومت کے جرائم کی وجہ سے برطانیہ آگ کی لپیٹ میں

مہر نیوز- 12 اگست 2011ء: تہران کے عارضی امام جمعہ نے برطانیہ میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں برطانوی حکومت کے جرائم کی بنا پر برطانیہ آج آگ کی لپیٹ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہراں میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے برطانیہ میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں برطانوی حکومت کے مظالم اور جرائم کی بنا پر برطانیہ میں بحران پیدا ہوا ہے اور اس بحران نے پورے انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں آگ کے شعلہ پورے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں برطانوی حکومت کے جرائم اور مظالم کی بنا پر آج برطانیہ میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں اور یہ شعلے پورے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے جو فرمایا وہ محقق ہوگیا ہے اور یہ صدی مستضعفین کی مستکرین پر غلبہ کی صدی ہے۔

News ID 1381592

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha