14 جون، 2011، 3:25 PM

پاکستان

پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پرسکیورٹی کےدو اعلی افسرعہدوں سے برطرف

پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پرسکیورٹی کےدو اعلی افسرعہدوں سے برطرف

مہر نیوز- 14 جون 2011ء : پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل چودھری اعجاز اور سندھ پولیس کے آئی جی فیاض لغاری کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانکے صوبہ سندھ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل چودھری اعجاز اور سندھ پولیس کے آئی جی فیاض لغاری کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اِن دونوں اعلٰی افسران کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کرنے کے احکامات پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کراچی میں شہید بینظیر بھٹو پارک میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان سرفراز شاہ کی ہلاکت کے بعد از خود نوٹس کی کارروائی کے دوران جاری کیے تھے۔سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت آج منگل کے روز پوری ہو رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سپیریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

News ID 1335545

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha