22 فروری، 2011، 1:23 PM

لیبیا

طرابلس میں ہوائی بمباری میں 250 افراد ہلاک// فوج عوام کی حامی

طرابلس میں ہوائی بمباری میں 250 افراد ہلاک// فوج عوام کی حامی

لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد400 سے زائد ہوگئی صرف طرابلس میں ہوائی بمباری سے 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد400 سے زائد ہوگئی صرف طرابلس میں ہوائی بمباری سے 250 افراد ہلاک ہوئے  ہیں۔لیبیا میں کئی روز سے جاری مظاہروں میں شدت آرہی ہے اور آج بھی بڑے بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے، دارالحکومت طرابلس اور بن غازی شہر احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ان شہروں میں جاری مظاہروں میں400سے زائدافرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ دوسری طرف بھارت میں متعین لیبیا کے سفیر علی العیساوی نے بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں دیگر ممالک میں بھی لیبیا کے کئی سفیروں نے مظاہرین کی حمایت میں اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے۔

News ID 1259070

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha