21 دسمبر، 2010، 12:59 PM

امریکی فوج

امریکی فوج کا پاکستان کے اندر زمینی کارروائی کرنے کا منصوبہ

امریکی فوج کا پاکستان کے اندر زمینی کارروائی کرنے کا منصوبہ

افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے پاکستان کے اندر زمینی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے  ایک امریکی اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے پاکستان کے اندر زمینی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر امریکہ کے فضائی حملے جاری ہیں لیکن اب امریکی فوج پاکستان کی سرزمین پر زمینی کارروائی کرنے کی تیار ی کررہی ہےامریکی اخبارکے مطابق پاکستانی سرزمین پر موجود جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائی نہ کیے جانے سے امریکی کمانڈر میں مایوسی بڑھ رہی ہے،کیونکہ پاکستانی فورسز جنگجوؤں کو ان کے مضبوط ٹھکانوں سے ہٹا نہیں سکیں، اسلیے واشنگٹن اور افغانستان میں امریکی حکام یہ تجویز دے رہے ہیں کہ فوجی کارروائی ایٹمی قوت کے حامل ملک کی سرحد کے اندر تک کی جانی چاہیے،جہاں امریکی فورسز کو وسیع پیمانے پر کارروائی کی اجازت نہیں ہے،تاہم منصوبہ ابھی منظور نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان میں آپریشن وسیع کر نے کے منصوبے کی منظوری خود صدر اوباما دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آبادی کے رد عمل کے خدشے کے باعث پاکستان کے اندر ڈرون حملوں کو محدود رکھا گیا ہے۔امریکی فوجی کمانڈرز نے اخبار کو بتایا کہ اسپیشل آپریشن پلان کامیاب ہونے کی صورت میں پکڑے جانیوالے دہشت گردوں کو افغانستان لا کر ان سے تفتیش کی جا سکے گی۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ وہ سرحد پار آپریشن کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ادھر پاکستانی حکومت اور عوام امریکی فضائی حملوں کے شدید مخالف ہیں لیکن اس کے باجود امریکہ فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1214624

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha