24 جولائی، 2010، 11:25 AM

جنرل میک کرسٹل

جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائر ہوگئے ہیں

جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائر ہوگئے ہیں

افغانستان میں اتحادی فوج کی کمان سے برطرف کیے جانے والے جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی فوج کی کمان سے برطرف کیے جانے والے جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ پچپن سالہ میک کرسٹل نے امریکی فوج میں 34 سال خدمات انجام دیں۔ فور اسٹار جنرل کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کی پُروقار تقریب واشنگٹن کے فورٹ میک نائر میں ہوئی۔ جس میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، افغان سفیر سید طیب جواد اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ الوداعی تقریر کرتے ہوئے جنرل میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ ان کی سروس کا اختتام توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔ ان کے بارے میں اوران کے اسٹاف سے متعلق جو غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جلد دور ہوجائیں گی۔ واضخ رہے کہ جنرل میک کرسٹل کو گزشتہ ماہ جریدے رولنگ اسٹون کودیئے گئے ایک انٹرویو میں نائب صدر جو بائیڈن، قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز، پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے رچرڈ ہال بروک سمیت اوبامہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو تنقید اورطنز کا نشانہ بنانے پر افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج کی کمان سے برطرف کردیا گیا تھا۔

News ID 1122055

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha