مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے طالبان دہشت گردوں کو انسانیت اور مذہب کا دشمن قراردیتے ہوئےکہاہے کہ داتادربارپر حملہ کرنے والے طالبان دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گنگارام اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میں خود بھی داتانگری کاباسی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتارکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کاانسانیت اورمذہب سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی سکیورٹی کو ایک قیدسمجھتاہوں اورلوگ گواہ ہیں کہ میں اکثر اکیلا بھی باہر نکل جاتاہوں۔ واضح رہے کہ جنرل ضیاء اور نواز شریف کے دور حکومت میں طالبان نے پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کیں اور آج بھی پنجاب حکومت پنجابی طالبان کے وجود سے انکار کررہی ہے جبکہ پنجاب اس وقت پنجابی طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔واضح رہے کہ کل رات داتا دربار میں بریلوی سنیوں کی ایک تقریب میں وہابی تکفیریوں نے دو خود کش حملے کئے جس میں اب تک 43 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں عثمان نامی ایک حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے پولیس نے عثمان کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے طالبان دہشت گردوں کو انسانیت اور مذہب کا دشمن قراردیتے ہوئےکہاہے کہ داتادربارپر حملہ کرنے والے طالبان دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
News ID 1110654
آپ کا تبصرہ