28 اگست، 2004، 1:58 PM

پاكستان كےنئے وزيراعظم

شوكت عزيز 191 ووٹ لے كر پاكستان كے نئے وزيراعظم بن گئے ہيں

پاكستان كي قومي اسمبلي ميں حكمران جماعت كے اميدوار سابق وزير خزانہ شوكت عزيز 191 ووٹ لے كر نئے وزيراعظم منتخب ہوگئے ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر نے  رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حكمران جماعت كے اميدوار شوكت عزيز 191 ووٹ لے كر نئے وزيراعظم منتخب ہوگئے ہيں

شوكت عزيز آج پاكستان كے نئے وزيراعظم كے طور پر حلف اٹھائيں گے اور انكي كابينہ فيصل صالح حيات كے مطابق آئندہ ہفتے حلف اٹھائے گي

شوكت عزيز نے كاميابي كے بعد ايوان سے خطاب ميں صدر جنرل پرويز مشرف، مسلم ليگ كے سربراہ چودھري شجاعت حسين كا شكريہ ادا كيا انہوں نے كشمير كا مسئلہ كشميريوں كي رائے كے مطابق حل كرنے كي پاليسي كا اعادہ كيا

يادرہے كہ جمعہ كي شام قومي اسمبلي كے اجلاس ميں قائد ايوان كے ليے حزب اختلاف كے جيل ميں بند اميدوار جاويد ہاشمي كو ايوان ميں پيش نہ كرنے كے خلاف حزب اختلاف نے ايوان ميں سخت احتجاج كيا اور نعرے بھي لگائے

 

News ID 107463

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha