مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ سلسو آمورین ایران اور برازيل کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں تہران کا دورہ کریں گے۔برازیل کے وزیر خارجہ کے سفر کے دوران برازیل کے صدر ڈاسیلوا کے دورہ تہران کے مقدمات بھی فراہم کئے جائیں گے برازیل کے صدر 15 مئی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ برازیل اس وقت سکیورٹی کونسل کا رکن ہےجس کے ایران کے ساتھ دوستانہ روابط ہیں۔
گذشتہ سال برازيل کے صدر کی دعوت پر ایران کے صدر احمدی نژاد نے برازیل کا دورہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ