23 اپریل، 2010، 1:54 PM

پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں

قطر کے فوجی وفد نے پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقوں کا دورہ کیا// مشترکہ مشقیں انجام دینے کی تجویزکا خير مقدم

قطر کے فوجی وفد نے پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقوں کا دورہ کیا// مشترکہ مشقیں انجام دینے کی تجویزکا خير مقدم

قطر کے ایک فوجی وفد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے خلیج فارس میں پیغمبر اعظم (ص)نامی فوجی مشقوں کا دورہ کرتے ہوئے مشترکہ مشقیں انجام دینے کی تجویزکا خير مقدم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ بری ، بحری اور فضائیہ یونٹوں کی موجودگی  میں آج صبح شروع ہوگیا اس موقع پر قطر کے فوجی وفد نے پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشقوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا، قطر کے فوجی وفد کے ایک اعلی اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تجویزکا خير مقدم کیا۔

قطر کے فوجی وفد نے ان مشقوں کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم اور مؤثر ملک ہے جس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے، دوستانہ اور برادرانہ روابط ہیں۔

News ID 1069294

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha