11 فروری، 2026، 2:39 PM

22 بہمن کی ریلی میں عوام نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، ڈاکٹر قالیباف

22 بہمن کی ریلی میں عوام نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، ڈاکٹر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ۲۲ بہمن کی ریلی میں عوام کی شاندار شرکت نے دشمنوں کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے ۲۲ بہمن کی ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی بھرپور اور شاندار موجودگی پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ تاریخی شرکت دشمنوں اور ناپاک عزائم رکھنے والوں کے منہ پر زوردار تھپڑ کی مانند ہے اور ایران کی قومی طاقت اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جائز توقعات اور مطالبات کے مطابق درست اور مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی محبت، قربانی اور بروقت شرکت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کا بدلہ مؤثر اور جتنی ممکن ہو سکے عملی اقدامات سے دینا چاہیے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اختتام پر کہا کہ آج ۲۲ بہمن کی ریلی میں ہر نسل اور ہر طبقے کے لوگوں کی شرکت دیکھی گئی، جو ایرانی عوام کی یکجہتی اور اتحاد کا روشن نمونہ ہے۔ یہ دن ایران کی طاقت، استحکام اور خودمختاری کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔

News ID 1937988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha