16 جون، 2025، 11:26 PM

ایران کا اسرائیل پر شدید میزائل حملہ، مقبوضہ سرزمینیں آگ کی لپیٹ میں

ایران کا اسرائیل پر شدید میزائل حملہ، مقبوضہ سرزمینیں آگ کی لپیٹ میں

یہ ہمہ جہت حملہ ایک مشترکہ آپریشن کی شکل میں عمل میں لایا گیا، جس کا آغاز نعرہ "یا علی ابن ابی طالب (ع)" کے اعلان کے ساتھ ہوا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، سینکڑوں میزائل اور ڈرونز ایک ساتھ صہیونی اہداف کی جانب روانہ کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ جرائم کے جواب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے "وعده صادق 3" کے عنوان سے ایک وسیع پیمانے پر مشترکہ حملے کا آغاز کر دیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں اور خودکار ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ ہمہ جہت حملہ ایک مشترکہ آپریشن کی شکل میں عمل میں لایا گیا، جس کا آغاز نعرہ "یا علی ابن ابی طالب (ع)" کے اعلان کے ساتھ ہوا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، سینکڑوں میزائل اور ڈرونز ایک ساتھ صہیونی اہداف کی جانب روانہ کیے گئے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے اس اقدام کو صہیونی جارحیت کا براہ راست اور بھرپور جواب قرار دیا جارہا ہے، جس میں فوجی اور بعض حساس مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام نے اس آپریشن کو صبر کا اختتام اور ظالم کے مقابلے میں مزاحمتی قوت کا عملی اظہار قرار دیا ہے۔

رہبر معظم سے منسوب ایکس اکاونٹ پر ٹویٹ:

یقینا اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج خبیث صہیونی دشمنوں پر کاری وار کریں گی۔ ایرانی عوام مسلح افواج کے پشت پناہ ہیں۔ اللہ کے اذن سے ایران اسرائیل پر غالب آئے گا۔

حملہ فجر تک مسلسل جاری رہے گا

ایران کا اسرائیل پر شدید میزائل حملہ، مقبوضہ سرزمینیں آگ کی لپیٹ میں

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نائینی نے کہا کہ مشترکہ ڈرون اور میزائل حملوں کی نویں لہر چند لمحے پہلے شروع ہوئی اور صبح تک مسلسل جاری رہے گا۔

News ID 1933585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha